وزارت ریلوے نے مختلف شعبوں کی 17 ہزار سے زائد آسامیاں ختم کردیں

وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت ریلوے نے مختلف شعبوں کی 17017 آسامیاں ختم کردیں۔

وزارت ریلوے نے شعبہ میکینکل کی 6818،الیکٹریکل کی 1205،انفراسٹرکچر (سول) کی 3295،سگنل کی 504،کمرشل کی 1967،نان آپریشنل کی 1359 اور ایڈمنسٹریشن کی 1923 آسامیاں ختم کردی ہیں۔

حال ہی میں وزارت ریلوے نے ایک مراسلے کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اس فیصلہ سے آگاہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت کسی بھی وزارت کی جانب سے ختم کی گئی آسامیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

Back to top button