پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کی سرگرمیاں بڑھانے پر غور شروع کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کی سرگرمیاں بڑھانے پر غور ہونے لگا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن2024-25کے ڈھانچے پر بات چیت کی گئی، انھوں نے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو ایونٹس کا ایک ایسا مسابقتی شیڈول تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت دی جس سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کا خلا پْر کرنے میں مدد مل سکے۔
سندھ حکومت کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار
بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ کرکٹرز کو ملکی سطح پر کھیلنے اور آمدنی کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے ساتھ معیار میں اضافہ کیلیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔
محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر میں اضافی ٹی 20، ون ڈے اور 4روزہ ایونٹس شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیشنل کرکٹرز کو سال بھر مصروف رہنا چاہیے تاکہ وہ کھیل میں بہتری لاتے رہیں۔