محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرح بہترین افسران تعینات کیےجائیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا ہے۔
محسن نقوی نے اکیڈمی،ہاسٹل اور میس کا تفصیلی معائنہ کیا اور زیر تربیت افسران کےلیے فراہم کردہ سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیمِ نو کےحوالے سے اجلاس بھی طلب کرلیا۔
انہوں نے ماسٹر پلان طلب کرتےہوئے کہاکہ سب سے پہلے بین الاقوامی معیار کے کنسلٹنٹ سے این پی اے کا نیا ماسٹر پلان تیار کروایا جائے۔
محسن نقوی نے کہاکہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی جانب سے 25 کروڑ کا چیک جلد این پی اے کے حوالے کردیا جائے گا۔
سینیٹر محسن نقوی نے کہاکہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو کےکام کو 3 ماہ میں مکمل کرناہے۔
وزیر داخلہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کےلیے فی الفور ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کردی۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو رہا کیا جائے : عمر ایوب
انہوں نے کہاکہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرح بہترین افسران تعینات کیےجائیں گے۔