محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے رابطہ، ریلی کی اجازت دینے سے صاف انکار

وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا ہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کےپابند ہیں اور اسلام آباد میں کسی جلوس یادھرنے کی اجازت ممکن نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سےرابطہ کیا ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کےحکم کی روشنی میں ان کے ساتھ موجودہ صورت حال پر گفتگو کی ہے۔

محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کےحکم کےبعد کی صورت حال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کےپابند ہیں۔کسی جلوس،دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کےصدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے 80 رکنی وفد کی 24 سے 27 نومبر کی مصروفیات و تفصیلات سےآگاہ کیا۔

انہوں نےبتایا کہ بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا وفد 24 نومبر کو  اسلام آباد پہنچ رہا ہےجب کہ صدر  بیلاروس 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

سینیٹر محسن نقوی نے بتایاکہ بیلاروس کا وفد 27 نومبر تک اسلام آباد میں رہے گا۔

متنازع بیان پر بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات درج ہونے کا سلسلہ جاری

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سینیٹر محسن نقوی کے ساتھ گفتگو میں بتایاکہ وہ اس حوالے سے پارٹی میں مشاورت کےبعد حتمی رائے سے آگاہ کریں گے۔

Back to top button