ایم کیو ایم کا گورنر سندھ کی تبدیلی پر تحفظات کا اظہار

 

 

 

ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔

ترجمان متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے اپنے بیان میں کہاکہ ہمیں گورنر سندھ کی تبدیلی کا علم ذرائع ابلاغ سے ہوا ہے۔وفاق کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو اس فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور ایم کیو ایم اس فیصلے پر جلد اپنا لائحہ عمل طے کرے گی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمیں فی الفور وفاقی حکومت سے الگ ہوجانا چاہیے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم مسلم لیگ ن کی حلیف جماعت ہے،روایت رہی ہے کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم پاکستان کا ہوتا ہے۔پارٹی کو ایسے یک طرفہ فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

کامران ٹیسوری اپنی کرسی بچانے میں ناکام کیوں رہے؟


یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹاکر ان کی جگہ مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

Back to top button