ملتان: گیس ٹینکر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق،31 زخمی

ملتان میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب گیس کنٹینر میں آگ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ملتان کے علاقے فہد ٹاؤن میں ایل پی جی گیس سے بھرے ٹینکر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے آگ لگنے کےنتیجے میں ہونےوالی آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے افراد زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کےمطابق ایل پی جی باؤزر میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور باؤزر پھٹنے سےٹکڑے قریبی آبادی پر جاگرے۔
ریسکیو حکام نے بتایاکہ کئی گھنٹوں کی جدو جہد کےبعد آگ بجھادی گئی،آگ بجھانے میں 10سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا اور فوم بھی استعمال کی گئی۔
سی پی او ملتان صادق علی کا کہنا ہےکہ گیس باؤزر دھماکے میں کئی مکانات تباہ اور جانور جھلس کر مرگئے۔
سی پی او نے ملتان نے بتایا کہ ایل پی جی باؤزر سے گیس کا اخراج جاری ہے، علاقےکو خالی کرالیا گیاہے، باؤزر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوئے، 13 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ جاں بحق ہونےوالوں میں ایک بچی سمیت 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاکہنا ہےکہ نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کےمطابق جائے حادثہ اور اطراف میں بجلی اور گیس کی فراہمی بند کردی گئی جب کہ ملتان مظفر گڑھ روڈ کو اب ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملتان میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر پھٹنے سے 5 افراد کی ناگہانی موت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق افراد کےلیے دعائے مغفرت اور لواحقین کےلیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
وزیراعظم نےزخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کی اور باؤزر پھٹنےکی وجوہات جاننے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی ہدایات جاری کیں۔