ایران کے ساتھ معاہدے میں مسلم ممالک بھی شامل ہوں گے : صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدے پر مذاکرات مکمل ہونے کے قریب ہیں اور اس حوالے سے کئی مسلم ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت کرلی ہے۔ مجوزہ معاہدہ صرف امریکا اور ایران تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اس میں کئی اہم مسلم ممالک بھی شامل ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ممکنہ معاہدے پر بیشتر معاملات طے پاچکے ہیں جب کہ حتمی نکات پر بات چیت آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔انہوں نے عندیہ دیاکہ معاہدے کا باضابطہ اعلان جلد سامنے آسکتا ہے۔
صدرڈونلڈ ٹرمپنے کہا کہ مجوزہ معاہدہ صرف امریکا اور ایران تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اس میں کئی اہم مسلم ممالک بھی شامل ہوں گے۔معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گاجس سے خطے میں کشیدگی کم ہونے اور عالمی تجارتی سرگرمیوں میں بہتری کی توقع ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت متعدد مسلم ممالک کی قیادت سے رابطے کیے ہیں۔سعودی عرب کے ولی عہد، متحدہ عرب امارات کے صدر،قطر کے امیر، جب کہ ترکیہ،مصر، اردن اور بحرین کی قیادت سے بھی ایران سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔
امریکا اور ایران کے مابین مجوزہ معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے
امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو بھی پیش رفت سے آگاہ کر دیا گیاہے اور تمام فریقین کو خطے میں استحکام کےلیے اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔معاہدہ بڑی حد تک تیار ہے تاہم حتمی منظوری اور آخری تفصیلات پر مذاکرات ابھی جاری ہیں۔
