قومی اسمبلی : انکم ٹیکس ترمیمی بل سمیت دیگر بل کثرت رائے سے منظور

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا جب کہ اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی۔
قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024، پاکستان شہریت ایکٹ میں ترامیم،تحویل ملزمان بل،چائلڈ میرج پر پابندی کا بل،اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز بل اور ٹریڈ آرگنائزیشن بل کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے ۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل بھی منظور کیا،فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل فرح ناز نے پیش کیا،بل کی شق تین،چار اور چھ میں طارق فضل چوہدری کی ترامیم منظور کی گئیں۔
قومی اسمبلی نے نجی بل،تجارتی آرگنائزیشن ترمیمی بل اور اسلام آباد کی حدود میں بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
علاوہ ازیں قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی نوشین افتخار کی سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانےکی قرارداد منظور کرلی۔
قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ کسی بھی امیدوار کو پانچ مرتبہ مقابلےکی امتحان میں حصہ لینےکی اجازت دی جائے،زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 30 کی بجائے 35 سال کی جائے۔
عوام عمران خان سے نا انصافی کرنے والے کے گھر میں گھسیں گے : شاندانہ گلزار
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام پانچ بجےتک ملتوی کر دیا گیا۔