نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین منسوخ

وفاقی حکومت کی جانب سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین منسوخ کرنے کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کےمطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین منسوخ کردیے گئےہیں۔
وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی جانب سے قوانین منسوخ کیےجانے کےبعد اختیارات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کو منتقل ہوگئےہیں۔
قانون ہر کسی کو ہر فون ٹیپ کرنے کی اجازت نہیں دیتا : آئینی بینچ
واضح رہےکہ نگران حکومت نے دسمبر 2023 میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اینڈ ایجنسی قائم کرنےکی منظوری دی تھی۔
3 مئی 2024 کو وفاقی حکومت نے ایف آئی اے سے سائبر کرائم کی تحقیقات کا اختیار واپس لےلیا تھا اور سائبر کرائم کی تحقیقات کےلیے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سےالگ ادارہ قائم کردیا گیاتھا۔
بعد ازاں وفاقی کابینہ نے 23 اکتوبر کو نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی رولز (این سی سی آئی اے) کی منظوری دی،جس کےتحت سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا،ہراسانی اور افواہیں پھیلانےوالوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔