پاکستان اور بھارت کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ ہوا ہے : اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ کشیدگی کم کرنے کےلیے پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کے درمیان میں رابطہ ہوا ہے۔
بھارت کی جارحیت کےبعد پاکستان اور بھارت کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز میں رابطہ ہوا ہے۔حکام کےمطابق کشیدگی میں کمی کےلیے پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول سے بات چیت کی۔
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ترک میڈیا کو انٹرویو میں کہاکہ پاکستان اور بھارت کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کےدرمیان رابطہ ہوا ہے۔
اسحٰق ڈار کاکہنا تھاکہ بھارت نےجو کچھ کیا ہے وہ ناقابل معافی ہے۔ بھارت نے پاکستان کےخلاف جنگی اقدام کیا ہےاس لیے پاکستان مناسب جواب دینےکا حق رکھتا ہے۔۔
اس سے قبل اسحٰق ڈار نے سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰحہ سے رابطہ کیا اور بھارت کی حالیہ جارحیت سے آگاہ کیا۔
ایک پاکستانی افسر نے بتایاکہ ایسی سنگین صوررت حال میں اس قسم کے رابطے ضروری ہیں،یہ قیاس آرائی کی جارہی ہےکہ دونوں مشیروں نے بین الاقوامی اور علاقائی رہنماؤں کی طرف سے پس پردہ سفارتی کوششوں کےبعد رابطے قائم کیے ہیں۔
بھارت نے اپنے تین لڑاکا طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی
دوسری جانب بھارتی میڈیا کےمطابق اجیت ڈوول نے امریکہ،برطانیہ، سعودی عرب،یواے ای، جاپان،روس،چین اور فرانس کے قومی سلامتی کے مشیروں سے رابطہ کیا اور انہیں بھارتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
اجیت ڈوول نے اس بات پر زور دیاکہ یہ کارروائیاں مناسب،غیر اشتعال انگیز اور محتاط تھیں جن کا مقصد صرف لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسے گروپوں سے منسلک دہشت گردی کے انفراسٹرکچر کو ختم کرنا تھا۔