مذاکرات : حکومت ہمارے ساتھ جواب پہلے شیئر کرتی تو ہم غور کرلیتے : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے اپنا جواب شیئر کرتی تو غور کرتے لیکن وہ چاہتےنہیں مذاکرات ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ مذاکرات میں عمران خان نے پہل کی، ہمارےاوپر ہرقسم کی سختیاں کی گئیں لیکن اس کے باوجود ہم نے مذاکرات میں پہل کی،ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنےرکھے،حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی،حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔

بیرسٹر گوہر کاکہنا تھاکہ حکومت نے کہا تھا 28 جنوری کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے،اگر حکومت ہمارےساتھ جواب پہلے شیئر کرتی تو غور کرلیتے، ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانےکا مطالبات میں کہاتھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا،حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور ان کا حل نکلے۔

انہوں نےکہا کہ آج جج زیبا چوہدری کے سامنےہمارا 26 نومبر والا کیس لگا ہوا تھا، وہ قائم قام جج ہیں اس وجہ سے انہوں نے تاریخ دی، ہم امید کرتے ہیں کہ مستقل جج ہوگا اور پراسس آگے چلےگا،یہ کیس آگے جا سکتا ہے، وکیل نےکیس کا اچھا ڈرافٹ بنایا ہے اور قانون کے مطابق چلےگا۔

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بینچ بھیجنے کی استدعا مسترد

ان کاکہنا تھاکہ بڑے ناموں کا کوئی فرق نہیں پڑتا،کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں ہے، عدالت دیکھےگی کیس بنتا ہے تو چلائےگی۔

Back to top button