پی ٹی آئی سے مذاکرات مثبت سمت میں چل رہے ہیں : عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات مثبت سمت میں چل رہےہیں، 2025 سیاسی استحکام کا سال ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے کےبعد ہم نے اقوام عالم کو دکھایاکہ ہمارے پاس بڑےبڑے ایونٹس کی میزبانی کرنے کی صلاحیت موجود ہے،اسی طرح ہمارے پاس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرنےکی بھی صلاحیت موجود ہے۔

عطا تارڑ نے کہاکہ ٹیموں کی آمد اور انتظامات کے حوالے سے محسن نقوی بھرپور محنت کر رہے ہیں، اس سے پاکستان کا تشخص بہتر ہوگا اور کرکٹ کےکھیل کو مزید فروغ ملےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2024 خوش خبریوں کا سال رہا ہےجس میں ملکی معیشت ترقی کی طرف گامزن ہوئی،ہر حوالے سے پاکستان کےمعاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے۔

’اڑان پاکستان‘پروگرام کے حوالے سے عطا تارڑ نے کہاکہ یہ ملکی ترقی کےلیے ایک جامع منصوبہ ہے جس میں کھیل بھی شامل ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ انٹرنیٹ کی رفتار میں بہت بہتری آئی ہے،ماضی میں تکنیکی خرابیاں تھیں لیکن اب اس حوالے سے سیاسی بات زیادہ کی جارہی ہے،دنیا کے بہت سے ایسےممالک ہیں جن کا میں نام نہیں لوں گا وہاں ایسے مسائل آئے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہاکہ دنیا کا سستا ترین انٹرنیٹ پاکستان میں ہے،دنیا کےکسی ملک میں ایسے انٹرنیٹ پیکجز نہیں ہوتےجیسے ہمارے ملک میں ہیں۔

بیرون ملک پروپیگنڈا عناصر کے سوال پر جواب دیتےہوئے عطا تارڑ نے کہاکہ میرا خیال ہےکہ کھیل کو سیاست اور سیاست کو کھیل میں شامل نہ کیاجائے میری گزراش ہوگی کہ ملک کے بارے میں مثبت سوچ رکھیں،تنقید کا دائرہ سیاستدانوں تک محدود رکھیں،سیاسی جماعتوں پر نکتہ چینی کی جاسکتی ہےلیکن دفاعی اداروں اور معیشت پر تنقید سے مجموعی طور پر ملک کا نقصان ہوتا ہے۔

فیصل چوہدری نے ن لیگ پر مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام لگادیا

ان کاکہنا تھاکہ سیاسی استحکام بہت ضروری ہے،سیاست دان آپس میں بات کرتےہیں اور کرتے رہیں گے، 2025 اللہ کےفضل سے سیاسی استحکام کا بھی سال ہوگا،مل کر بیٹھنا ایک مثبت عمل ہےجس سے کئی راستے کھلتے ہیں، پی ٹی آئی سے مذاکرات مثبت سمت میں چل رہے ہیں۔

Back to top button