پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ چلنے کی پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ چلنے کی پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی، یہ لوگ اپنے لیے ریلیف کا راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کامقصد مذاکرات نہیں نہ ہی وہ مسائل کا حل نکالنا چاہتی،میں پی ٹی آئی کی نفسیات سمجھتا ہوں، پی ٹی آئی کامقصد صرف ایک شخص کو ریلیف دلانا ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ میں عمران خان  کو اچھی طرح جانتا ہوں، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ ایک دوسرے کی گردن کاٹنے کے چکر میں ہے،پی ٹی آئی میں ہر ایک کے مفادات ہیں،ان کا کوئی نظریہ نہیں،صرف مفادات کےلیے اکھٹے ہیں۔

وزیر دفاع نےکہا کہ خیبرپختونخوا کےعوام کو امن و ریلیف ملنا چاہیے،پی ٹی آئی حکومت اپنی بنیادی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی،اسی طرح پاراچنار اور کرم کےلوگوں کو ریلیف ملنا چاہیے، خیبرپختونخوا حکومت اسلام آباد پر3 مرتبہ حملہ کرچکی ہے۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن کاکہنا تھاکہ میرے خیال میں بات کرنے کےلیے بہت سے موضوعات ہیں، پی ٹی آئی کواس کے حالات پر چھوڑ دینا چاہیے،پی ٹی آئی مشروط مذاکرات چاہتی ہے،اس طرح کے مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوجاتے ہیں۔

لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے، پی ٹی آئی نےماضی میں بھی اسلام آباد تک مارچ کی دھمکی دی تھی،ان کا احتجاج کا نیا اعلان بھی گزرجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنےکا فیصلہ ”غیر متوقع“ نہیں تھا کیوں کہ پی ٹی آئی کسی مسئلےکو حل کرنے پر کام نہیں کررہی بلکہ ریلیف کی تلاش میں ہے۔

سپریم کورٹ : ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

خواجہ آصف کےمطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کےبعد کوئی بھی گرینڈ اپوزیشن الائنس ہمارے لیے تشویش کی بات نہیں ہوگی۔

Back to top button