اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار ایک لاکھ 21 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز ہوتےہی نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 21 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو بجٹ کے اعلان سے قبل کاروبار کےدوران شیئرز میں 1358 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کےباعث مارکیٹ ایک لاکھ 21 ہزار 463 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بدھ کو دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1358.10 پوائنٹس یا 1.13 فیصد اضافے کےبعد ایک لاکھ 21 ہزار 808 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جوکہ گزشتہ روز ایک لاکھ 20 ہزار 450 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔