پاکستان میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں : وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے واضح کیا ہےکہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی بھی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔صرف کسی بیانیے کی بنیاد پر کمپنیوں کو نشانہ بنانا نا قابل قبول ہے۔
وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نےکہا کہ حالیہ دنوں میں ملکی فوڈ چینز پر حملوں کے واقعات سامنے آئے ہیں،جہاں نا معلوم افراد نے مختلف ریسٹورنٹس کو نقصان پہنچایا۔
عطاء تارڑ نے کہاکہ فوڈ چین پر حملوں پر قانون حرکت میں آرہا ہے،پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوسکتا، نہ پاکستان اسرائیلی مصنوعات درآمد کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں،صرف بیانیے کی بنیاد پر کسی کمپنی کو نشانہ بنانے کی قطعی اجازت نہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کسی بھی کوشش کو روکنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانےوالی غیرمصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔
پاکستانی ٹیکس نظام بیہودہ اورغیرمنصفانہ ہے، عالمی بینک
واضح رہے کہ فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک بھر کے مختلف شہروں میں غیر ملکی فوڈ چین پر حملے کے کیسز سامنے آئے تھے، جہاں نامعلوم افرد کی جانب سے ریسٹورنٹس کو تقصان پہنچایا گیا۔