سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت پاکستان کےلیے اعزاز ہے : اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہےکہ سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت پاکستان کےلیے اعزاز ہے، عالمی امن اور سکیورٹی کےلیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہےگا۔

اسلام آباد میں سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہاکہ سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت پاکستان کےلیے اعزاز ہے،اقوامِ متحدہ کے ممبر ممالک کا شکر گزار ہوں۔

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہاکہ پاکستان یو این چارٹر کی پاسداری کےلیے پرعزم ہے،غزہ میں انسانی حقوق کی صورت حال انتہائی سنگین ہے،کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

اسحٰق ڈار نے کہاکہ دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،دنیا اس وقت مسائل اور چیلنجز کے دہانےپر کھڑی ہے،پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے۔

نئے سال کا آغاز: پاکستان 2 سال کیلئے سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بن گیا

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنا کردار ادا کریں گے، سلامتی کونسل کے ایجنڈےپر موجود مسائل کے حل کےلیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Back to top button