24 نومبر احتجاج : وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہادی نعرے لگ گئے
وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو احتجاج کےلیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے زیر صدارت اجلاس میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگائے گئے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، پارلیمنٹرینز و دیگر پارٹی قیادت کی موجودگی میں ہمارا راستہ الجہاد الجہاد کے نعرے لگائے گئے۔
علی امین گنڈاپور نے شرکاء سے خطاب میں کہاکہ ہم واپس نہیں آئیں گے چاہے ہمارے ساتھ جو بھی ہوجائے ۔
اس کے علاوہ اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج کےانتظامات اور حکمت عملی طے کی گئی۔اجلاس میں کارکنان کو ہرصورت اسلام آباد پہنچنے کےلیے روٹس کے حوالے سے بتایاگیا۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ عمران خان کی رہائی کےلیے ہرصورت اسلام آباد پہنچیں گے۔
راناثنانےپی ٹی آئی کااحتجاج فلاپ پلان قرار دیدیا
خیال رہےکہ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دےرکھی ہے،اس کےعلاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں۔
ذرائع کےمطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونےوالے جنوبی اور پشاور ریجن اجلاسوں سےخطاب بھی کیا۔
بشریٰ بی بی کا کہنا تھاکہ اس احتجاج کو کامیاب بنانے کےلیے تمام توانائی استعمال کی جائے گی،
رکن صوبائی اسمبلی پانچ ہزار جب کہ رکن قومی اسمبلی 10 ہزار کارکنان جمع کرے گا۔