بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی شروع کردی

بینکوں نے سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی شروع کردی جو 3 دسمبر تک جاری رہےگی۔سرکاری حج اسکیم کےتحت قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہوگی،

ترجمان وزارت مذہبی امور کےمطابق ریگولر اسکیم میں پہلی بار حج درخواست دینےوالے افراد کو قرعہ اندازی میں ترجیح دی جائےگی۔

اسپانسر شپ اسکیم کےلیے 5 ہزار نشستیں مختص ہیں،سمندر پار پاکستانی اپنےیا اپنے پیاروں کےلیے پہلے آیئے پہلے پائیے کی بنیاد پر اسپانسر شپ اسکیم کےذریعے کسی نامزد بینک میں 4225 ڈالرز بھجوائیں گے۔

توشہ خانہ کیس : عمران خان، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

ترجمان کےمطابق  لانگ پیکج 38 سے 42 دن جب کہ شارٹ پیکج 20 سے 25 دن کا ہو گا۔

Back to top button