اوگرا  نے گیس نرخوں میں رد و بدل کی منظوری دے دی

اوگرا  نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کےلیے گیس نرخوں میں رد و بدل کی منظوری دے دی ہے۔قیمتوں میں تبدیلی سے متعلق سمری حتمی منظوری کےلیے وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ سفارشات کےمطابق سوئی سدرن کےلیے گیس نرخوں میں 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ جب کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کےلیے گیس نرخوں میں 116 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا کاکہنا ہےکہ سوئی ناردرن کےلیے نرخوں میں اضافے کی بڑی وجہ آر ایل این جی کی درآمد میں اضافہ ہے،اوگرا نے ایس این جی پی ایل کی گیس مینجمنٹ سے متعلق معاملات بھی وفاقی حکومت کے سامنے رکھنےکی ہدایت جاری کی ہے۔

علاوہ ازیں اوگرا نے وفاقی حکومت کو سفارش کی ہےکہ گیس کی قیمتوں کو مختلف صارف کیٹیگریز کےمطابق مقرر کیا جائے تاکہ مالی سال 2025-26 کے شارٹ فال کو مد نظر رکھتےہوئے بہتر قیمت پالیسی تشکیل دی جا سکے۔

وزارت ریلوے کا عید پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلانےکا اعلان

نرخوں میں رد و بدل کا حتمی نوٹی فکیشن وفاقی حکومت سے منظوری کےبعد جاری کیا جائے گا جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

Back to top button