عمر ایوب کا بھارت کو دو ٹوک پیغام دینے کا مطالبہ

مرکزی رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ تم حملہ کروگے تو ہم زمینی اور فضائی حملہ کریں گے۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کا کہنا تھاکہ مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتےہیں۔

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہاکہ کٹھ پتلی حکومت کی تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں،شہباز شریف کہتےہیں کہ تحقیقات کروائی جائے،یہ تو ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، وہ ایک بزدل وزیر اعظم ہیں۔

عمر ایوب نے کہاکہ زرداری نے خود سندھ کا پانی فروخت کیا ہے،بلوچستان کے حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں،ملک میں افراتفری کے حالات ہیں،ہمارے پاس زر مبادلہ نہیں ہے،550 ارب کا ایرانی پیٹرول اسمگل ہورہا ہے۔

مودی سرکار نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی

اپوزیشن لیڈر نے میں نے ایک دن میں 25 مقدمات میں ضمانتیں کروائی ہیں،کون سی قومی یکجہتی؟میرے اوپر مقدمات بنائے جارہے ہیں،عمران خان سے ملاقات نہیں ہونےدی جا رہی،ملاقات سے متعلق عدالتوں میں درخواستیں زیرسماعت ہیں۔

Back to top button