عمران خان کی کال پر 8 فروری کو صوابی میں جلسہ ہوگا : جنید اکبر خان

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کا کہنا ہےکہ عمران خان کی کال پر 8 فروری کو صوابی میں جلسہ ہوگا۔
جنید اکبر خان کا کہنا ہےکہ جلسہ اور ورکرز پارٹی کے ہیں تو تعاون بھی ہم سب نےکرنا ہوگا۔
انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی ہےکہ 8 فروری کے جلسے کےلیے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے پیسے لینے کے بجائے فنڈز خود اکٹھے کریں۔
جنید اکبر خان نے کہا ہےکہ علی امین گنڈاپور نے ہمیشہ ہر کارکن اور ہرپارٹی ونگ کو سپورٹ کیا ہے۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے نئے صدر نے کہاکہ کچھ چیزیں اور طریقہ کار اب ہم بدلیں گے،ہم سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیاگیا اور ہم پر الزامات لگائےجاتے رہے۔
بیرون ملک جاکر بھیک مانگنا انسانی اسمگلنگ میں شامل، بل سینیٹ میں پیش
جنید اکبر خان نے یہ بھی کہا کہ ہر ایم این اے کے زیر انتظام 70 سے زیادہ ویلیج کونسلز ہیں،جن کےلیے جلسوں کےلیے گاڑیوں کا بندوبست کرنا کوئی مشکل بات نہیں۔