ایک شخص قومی دنوں پر پی ٹی آئی کو فوقیت دیتا ہے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ایک شخص قومی دنوں اور تہواروں پرپی ٹی آئی کو فوقیت دیتا ہے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک شخص قومی دنوں اور تہواروں پر پی ٹی آئی کو فوقیت دیتا ہے،14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں پرپی ٹی آئی کا احتجاج معمول بن گیا ہے۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ رہنما پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ وہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن نہیں کرنےدیں گے،پاک بھارت جنگ میں علیمہ خان حکومت پر مودی سے سازبازکا الزام لگاتی رہیں۔

ملک بھر میں 78 واں یوم آزادی منایا جا رہا ہے

خواجہ آصف نے کہا کہ اس سال 700 شہداء نے جان وطن پر قربان کی،پی ٹی آئی کے کسی لیڈر نے نہ کوئی تعزیتی بیان دیا نہ کسی کے گھر جاکر افسوس کیا،بلکہ مخالفانہ بیان دیے،کوئی شخص یا لیڈر وطن سے بلند نہیں،اول اور آخر پاکستان ہے۔

Back to top button