ہمارے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہیں : حامد خان

سینئر رہنما پی ٹی آئی حامد خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں چند ایسے لوگ ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دےرہے ہیں، چیف جسٹس نے عہدہ قبول کرکے ہمیں بہت مایوس کیا،ہمارے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔
مرکزی رہنما پی ٹی آئی سینیٹر حامد خان نےکہا کہ وکلا کی تحریک شروع ہوچکی ہے یہ 26 ویں ترمیم کو بہا لے جائےگی،ہماری جدوجہد آگے بڑھ رہی ہے،26 ویں ترمیم کےخلاف،وکلا تنظیموں نے درخواستیں دائر کیں،ان درخواستوں پر موجودہ 16 ججز پر مشتمل فل کورٹ سماعت کرے ۔
سینیٹر حامد خان کاکہنا تھاکہ سپریم کورٹ میں چند ایسے لوگ ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دےرہے ہیں، چیف جسٹس نے عہدہ، قبول کرکے ہمیں بہت مایوس کیا،ہمارے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہیں،ہم سپریم کورٹ کو سیاسی بھرتیوں کے ساتھ بھرنےنہیں دیں گے۔
حامد خان کاکہنا تھاکہ یہ پارلیمنٹ نہیں محض نمبر ہیں،26 ویں ترمیم کا وزیر اعظم اور وزیر قانون کو بھی علم نہیں تھا یہ فارم 47 کی حکومت ہے لیکن کچھ تو اپنے عہدےکی عزت کروائیں، قاضی فائز عیسی نے ہارس ٹریڈنگ کا دروازہ کھولا، 63 اے کافیصلہ بالکل ٹھیک تھا،ترمیم والےدن ایک سینیٹر کو ڈائلائیسس کرواتےہوئے لایا گیا۔
عمراندار ججز کے لیے اپنے کپتان کو ریلیف دینا ممکن کیوں نہیں رہا؟
حامد خان نے کہاکہ ایک خاتون سینیٹر کے بیٹےکو اغواء کرکے ووٹ ڈلوانے لایاگیا،یہ ترمیم کسی طرح آئینی نہیں ہے،موجودہ حکمران صرف کٹھ پتلیاں ہیں،یہ سب جانتےہیں کہ ہم ہارےہوئے ہیں،چوروں کےساتھ مذاکرات ممکن ہی نہیں۔