پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی ‘ را ‘ کا کردار بے نقاب، خفیہ دستاویزات منظر عام پر

پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی ‘ را ‘ کے ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت سامنے آگئے۔
بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی را کی مبینہ خفیہ دستاویزات کشمیری تنظیم ٹی آر ایف کی جانب سے جاری کی گئی ہیں،لیک دستاویزات میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی مکمل منصوبہ بندی موجود ہے۔
لیک ہونے والی دستاویزات کے مطابق ضلع اننت ناگ میں ایک کارروائی عمل میں لائی جائےگی،میڈیا کو 36 سے 48 گھنٹے پہلے واقعے کی جگہ متحرک کیا جائے گا اور سیاحوں کی آمدورفت کی نگرانی کے بہانے فیلڈ آپریٹرز لگائے جائیں گے۔
ویب سائٹ پر را دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیاگیا ہےکہ حملےکے 2 سے 4 گھنٹے کے اندر اے آئی سسٹم کے تحت گواہوں کے بیانات لیے جائیں گے،دھندلی ویڈیوز کی مدد سے واقعے کی تصویریں دوبارہ بنائی جائیں گی،مرکزی ہیش ٹیگ کے بجائے 200 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے غلط معلومات کی مہم چلائی جائےگی۔
ویب سائٹ نے دعویٰ کیاکہ پاکستان پر الزام لگانے کےلیے ٹرینڈز کو بغیر کنٹرول کے پھیلایا جائےگا اور بحث کا رخ کشمیر سے ہٹا کر عالمی اسلامی سازشوں کی طرف موڑنے کی کوشش کی جائےگی۔
ویب سائٹ پر را دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیاگیا ہےکہ آپریشن امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سفارتی موجودگی میں کیاجائے گا،واقعے کو ابھارنے کےلیے یہ وقت بہت اہم ہوگا،شوپیاں میں متبادل نظام فعال کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارتی حکومت خفیہ دستاویز لیک ہونےکی تحقیقات کررہی ہے،لیک ہونےوالی دستاویز پر کسی کے دستخط نہیں ہیں۔
بھارت بوکھلاہٹ کا شکار : بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ایئرمارشل ایس پی دھارکر عہدے سے برطرف
واضح رہےکہ بھارت نے پہلے پہلگام حملےکا الزام ٹی آر ایف پر لگایا جسے ٹی آر ایف نے مسترد کر دیا تھا،جس گروپ پر الزام لگا انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا یہ ڈاکومنٹ را کا ہے۔