پہلگام واقعہ : سینیٹ میں بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

سینیٹ میں بھارتی اقدامات کےخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قرارداد کےمطابق پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائےگا، بھارت کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔سینیٹ اجلاس کےدوران بھارتی اقدامات کےخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی،سینیٹ میں قرارداد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیش کی۔
قرارداد میں کہاگیا ہےکہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا، بھارت کےتمام الزامات مسترد کرتےہیں۔
قرارداد کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارتی دہشت گردی کا احتساب کیا جائے، بھارتی حکومت بدنیتی پر مہم چلا رہی ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں قرارداد پیش کرتےہوئے کہا کہ کسی نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھاتو وہ جان لےکہ ہم پوری طرح تیار ہیں،قومی سلامتی کمیٹی نےکہا پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہوگا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاکہنا تھاکہ پہلگام واقعے کےبعد ہم انتظار کررہے تھے کہ آگے کیا بات چلے گی،انہوں نے پاکستان کا براہ راست نام نہیں لیا،کوئی شواہد نہیں کہ پاکستان کو اس واقعے سے لنک کیاجاتا۔
سینیٹر اسحاق ڈار کاکہنا تھاکہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا، معاہدےمیں لکھا ہےکہ اسے ختم کرنا ہےتو اتفاق رائے سے ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے،قومی سلامتی کمیٹی کہہ چکی پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہوگا،اس خطے میں امن،ترقی نہیں ہورہی، اس کی ایک بڑی وجہ بھارت ہے،سارک چاہتا ہےترقی ہو لیکن ایک ملک کی ہٹ دھڑمی اس کو آگے نہیں جانےدیتی۔
وزیر خارجہ کا ہنا تھاکہ سارک ویزا پر موجود بھارتی 48 گھنٹے میں پاکستان سے نکل جائیں،ہم نے سیاسی فیصلے کرلیے ہیں،ہم سیاسی طور پر سب ایک پیج پر ہیں،اپوزیشن لیڈر کا شکر گزار ہوں۔
ان کاکہنا تھاکہ سفارتی سطح پر بھی کوششیں جاری ہیں، 26 ممالک کو کل بریفنگ دی اور حالات سےآگاہ کیا،دیگر کو آج بریفنگ دی جائےگی۔
پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر،دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے : صدر مملکت
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاکہنا تھاکہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں،کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا دیا جائےگا۔