پہلگام واقعہ : چین کا انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت کا اعلان

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آئے واقعے کے تناظر میں وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار کی چینی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں چینی وزیر خارجہ نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران اسحٰق ڈار نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر چینی ہم منصب کو بریفنگ دی۔
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف پر عزم ہے اور خطے میں کشیدگی کا خواہاں نہیں، پاکستان معاملےکو سنجیدگی اور ذمہ داری سے سنبھالنےکا ارادہ رکھتا ہے۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ چین خطے کی صورت حال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے،دہشت گردی کےخلاف جنگ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چین نے ہمیشہ پاکستان کے انسداد دہشت گردی کےمؤقف کی حمایت کی۔
وانگ ای نے کہاکہ چین پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتا ہے،پاک بھارت کشیدگی دونوں ممالک اور خطے کے امن کےلیے نقصان دہ ہے۔
54دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسزکی بڑی کامیابی ہے،محسن نقوی
اسحٰق ڈار نے یہ بھی کہاکہ پاکستان کی توجہ حالیہ صورت حال سے ذمہ داری سے نمٹنے پر مرکوز ہے اور اس عمل کےدوران چین اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ رابطہ برقرار رکھےگا۔