بابراعظم نے انگلینڈ سے میچ ہارنےکی وجہ بتاد ی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کاکہنا ہے کہ فخرزمان 2سے3اووز اور بیٹنگ کر لیتے تو انگلینڈ کیخلاف میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہماری ایک چھوٹی پارٹنر شپ لگی لیکن اس کے بعد آنے والے بیٹر بہتر نا کرسکے، اگر مڈل آرڈرمیں سے کوئی 40 سے 50 رنز کرتا تو ہم میچ جیت سکتے تھے۔جس طرح فخر زمان بیٹنگ کررہے ہیں وہ ٹیم کے لیے اچھا ہے، اگر میں اور فخر 2 ،3  اوورز تک مزید کھیلتے تو رزلٹ مختلف ہوتا۔

رؤف حسن اورگوہر خان کی ایف آئی اے پیشی کی اندرونی کہانی آ گئی

دوسری جانب انگلش کپتان جوش بٹلر نے کہا کہ میچ میں سب چیزیں پلان کے مطابق رہیں، جوفرا آرچر نے زبردست بولنگ کی جانتے ہیں وہ اہم بولر ہیں اس لیے انہیں احتیاط سے استعمال کریں گے۔

خیال رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔سیریز کا تیسرا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔

Back to top button