پاک انگلینڈ  ویمن ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے بارش کی نظر

 پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ بارش کی نظر ہو گیا،  میزبان انگلینڈ کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے

صارم برنی پر نومولود بچی کو والدین سے 10 لاکھ کے عوض خرید کر امریکہ اسمگل کرنے کا الزام عائد

 پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ بارش کی نظر ہو گیا، ٹاونٹن  میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ اعشاریہ پانچ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی، جس کے باعث دوبارہ میچ شروع نہ ہو سکا، میزبان انگلینڈ ویمن ٹیم نے پہلے میچ میں 37 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے، سیریز کا آخری میچ 29 مئی کو کھیلا جائیگا

Back to top button