پاکستان نے بھارتی فوج کی مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا

بھارت کی جانب سے کیےگئے بزدلانہ حملے کےبعد پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور پاکستان نے بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا ہے۔

ذرائع کےمطابق بھارتی 6 مہار یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے جس پاک فوج نے نشانہ بناتےہوئے تباہ کیا۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کےمطابق کوٹ کٹھیرا سیکٹر میں دشمن کی سرلیا ون چیک پوسٹ تباہ کر دی گئی ہے،دشمن کی پوسٹ کو مارٹر گولے سےنشانہ بنایاگیا۔

سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ بھارتی جارحیت کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے، پاکستانی افواج کے جواب سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچاہے۔

قبل ازیں پاکستانی حملے میں تباہ ہونےوالے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔پاک فوج نے بھارتی فوج کی 12 انفنٹری بریگیڈ 9 ڈویژن کو تباہ کیاتھا جو 15 کور کے زیر کمان ہے۔

انڈین ائیر فورس نے پاکستان میں کن 6 مقامات پر 24 فضائی حملے کیے؟


واضح رہےکہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتےہوئے آزادکشمیر کے علاقوں کوٹلی،مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جب کہ ایک بچی سمیت 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے۔

پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتےہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل،ایک سکوئی،ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کردیا جب کہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔

پاک فوج کے بھرپور اور تابڑ توڑ حملے کےبعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔

Back to top button