علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں : امریکا

امریکا نے پاکستان اور بھارت سے پہلگام حملے کےبعد بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا ہےکہ میں علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں واضح کیا ہےکہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے فریقین سے مطالبہ کیاکہ وہ ایسا حل نکالیں جس سے طویل مدتی امن اور علاقائی استحکام برقرار رہے ۔
ٹیمی بروس نے کہاکہ یقیناً وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سےبات کی،لیکن ہم نے بھی بات کی ہے،نہ صرف وزیر خارجہ بلکہ اس سلسلےمیں ہر سطح پر بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم باریک بینی سے نگرانی کررہے ہیں،وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جےشنکر اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی،وزیر خارجہ نے دونوں ممالک پر زور دیاکہ وہ ایک ایسا ذمہ دارانہ حل نکالیں جو جنوبی ایشیا میں طویل المدتی امن اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھے۔
ٹیمی بروس نے کہاکہ امریکا دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہے،امریکی وزیر خارجہ کی دونوں ممالک کے رہنماوں سے ٹیلےفون پر بات کےبعد جنگ کے بادل چھٹنا شروع ہوئےہیں تاہم بھارت کےبعض رہنماؤں کی جانب سے اشتعال انگیزی تاحال برقرار رہے۔
بھارت نے حملے کی غلطی کی تونقصان اسی کا ہوگا،راناثنااللہ
واضح رہےکہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کےبعد بھارت نے بےجا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتےہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی،اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کےحوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے،جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔