پاک فوج نے اوکاڑہ کینٹ اور عارف والا میں 5 بھارتی ڈرون مار گرائے

پاک فوج نے اوکاڑہ اور عارف والا میں 5 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بھارت کی جانب سے جدید اسرائیلی ڈرونز سے دراندازی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے،اوکاڑہ کینٹ کے نواحی علاقوں میں پاک فوج نے 4 بھارتی ڈرون مار گرائے۔

جدید اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو اوکاڑہ کینٹ کے علاقے میں آبادی سے کچھ فاصلےپر فصلوں میں گرایاگیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پاک آرمی نے بروقت کارروائی کرتےہوئے بھارتی ڈرون مار گرائے۔

دوسری جانب پاک فوج نے عارف والا کے نواحی گاؤں کےقریب ایک بھارتی ڈرون مار گرایا ہے۔

ڈرون آبادی سےتقریباً 300 میٹر دور فصلوں میں گرا،جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ بھارت نے جمعرات کے روز بھی پاکستان میں اسرائیلی ڈرونز سےدراندازی کی کوشش کی تھی،تاہم پاک فوج نے سوئفٹ اور ہارڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتےہوئے ڈرون مار گرائےتھے۔

بھارت کی جانب سے پاکستانی لڑاکا طیارے مار گرانے کے دعوے بےبنیاد ہیں : عطا تارڑ

یاد رہےکہ پاک فوج کی جانب سے اب تک 35 بھارتی ڈرون گرائے جاچکے ہیں، گزشتہ روز ڈرونز کی زد میں آکر 3 افراد شہید اور 5 زخمی ہوئے جب کہ لاہور میں 6،راولپنڈی میں 3 اور کراچی میں 2 حملے ناکام بنائےگئے۔

Back to top button