پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کرنے والا ایک اور بھارتی ڈرون مار گرادیا، پاک فوج نے شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی ڈرون گرایا۔

شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹرز میں دراندازی کی کوششیں ناکام، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیتےہوئے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔شکر گڑھ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی جو پاکستان رینجرز نے بر وقت کارروائی کرتےہوئے ناکام بنادی۔

اطلاعات کےمطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا جب بھارتی فوج کی جانب سے ڈرون کےذریعے پاکستانی حدود میں داخل ہونےکی کوشش کی گئی۔پاک رینجرز نے فوری رد عمل دیتےہوئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

ادھر آزاد کشمیر کے ہور اسپرنگ سیکٹر،کوٹلی میں بھی ایک اور بھارتی لوئٹرنگ میونیشن ( خودکش ڈرون ) کو پاک فوج نے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔ سکیورٹی حکام کاکہنا ہےکہ دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملادیا جائے گا۔

پاکستان نے اپنی فضائی حدود بحال کردیں

ذرائع کےمطابق پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا نہ صرف بھرپور جواب دےرہی ہے بلکہ دشمن کے عزائم کو قبل از وقت ناکام بناکر پاکستان کی فضائی اور زمینی حدود کا مکمل دفاع کررہی ہے۔

Back to top button