پاکستان نے سعودی عرب جانے والے بھکاری مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے : محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب جانے والے بھکاری مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ بھکاریوں اور غیرقانونی امیگریشن روکنے کی غرض سے پاسپورٹ کے حصول کےلیے نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں۔
اسلام آبادمیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات ہوئی۔
سعودی سفارت خانے آمد پر سعودی سفیر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ، باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نے سعودی سفیر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب جانےوالے بھکاری مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔
ملاقات میں سینیٹر محسن نقوی نے بتایا کہ بھکاریوں اور غیرقانونی امیگریشن روکنے کی غرض سے پاسپورٹ کے حصول کےلیے نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں،انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہاکہ سعودی شہریوں کےلیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں،جب چاہیں آئیں۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کاپنجاب میں ساتھ چلنےپراتفاق
دوسری جانب سعودی سفیر کاکہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں،مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔