پاکستان نے اپنی فضائی حدود بحال کردیں

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے ) نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کردیں ہیں،اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نئے جاری کردہ نوٹم میں کہاگیا ہےکہ آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کےلیے معطل کیاگیا تھا، رات کو پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔

نوٹم میں کہاگیا ہےکہ علاقائی صورت حال کے پیش نظر مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے قریبی رابطے میں رہیں، پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئر لائنز کا اختیار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب بھارتی جارحیت کے باعث پاکستان کےفضائی حدود کو ملکی و غیرملکی پروازوں کےلیے بند کردیا گیا تھا۔

پاکستان نے بھارتی فوج کی مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا

ایوی ایشن ذرائع کےمطابق گزشتہ شب پاکستان سمیت بین الاقوامی مسافر جہازوں کو روک دیاگیا تھا،بہت سے بین الاقوامی  جہازوں نے اپنا روٹ تبدیل کر دیا تھا جب کہ پاکستان کے قومی اور نجی ائیرلائنز نے اپنی پروازیں منسوخ کردی تھیں۔

Back to top button