پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا حق حاصل ہے : بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ بھارت کو اس کے اقدامات کےلیے جوابدہ کیا جانا چاہیے، یہ دو طرفہ نہیں عالمی مسئلہ ہے،عالمی قوانین کے تحت پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے۔
ترک میڈیا کو انٹرویو دیتےہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ دو طرفہ نہیں عالمی مسئلہ ہے،عالمی برادری کو دو جوہری طاقتوں کےدرمیان تنازع کے حل کےلیے مداخلت کرنی ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بھارت کو اس کے اقدامات کےلیے جوابدہ کیا جانا چاہیے تاکہ بھارت ہوش کے ناخن لے، غیرجانبدار تحقیقات سے ہم ایسا میکنزم بنانا چاہتے ہیں جو مستقبل میں ایسے دہشت گرد حملوں کو روک سکے۔
دوسری جانب عرب میڈیا کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عالمی قوانین کے تحت پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینےکا پورا حق حاصل ہے، بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کےخلاف اشتعال انگیز اقدامات کیے ہیں، بھارت پاکستانی شہریوں کے قتل عام کو چھپانے کےلیے دہشت گرد کیمپوں کا جھوٹ بول رہا ہے۔
پاک فوج نے بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا : ڈی جی آئی ایس پی آر
انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان میں دہشت گرد کیمپ ہیں تو بھارت نے بین الاقوامی تحقیقات کے پاکستانی مطالبے کو کیوں رد کیا؟بھارت نے شہری آبادی،شہری تنصیبات اور ڈیموں کو نشانہ بنایا۔