پاکستان ایک مکمل جنگ کےلیے تیار ہے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن بھارت صورت حال مزید سنگین بنائے جا رہا ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کےلیے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پاک بھارت تنازع ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، بھارت نے بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی کر کے صورت حال مزید سنگین بنائی اور دہلی سرکار مسلسل کشیدگی بڑھا رہی ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مکمل جنگ کےلیے بھرپور طریقے سے تیار ہیں،ہم کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتےلیکن بھارت مسلسل ایسے اقدامات کررہا ہے،جن سے تنازعات میں اضافہ ہو۔
واضح رہےکہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کےبعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کر کے طبل جنگ بجا دیا تھا۔
پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا حق حاصل ہے : بلاول بھٹو زرداری
بھارتی حملے کےبعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتےہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مار گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا تھا۔