پاک بحریہ نے سمندر میں آئل ٹینکر کے زخمی بھارتی عملے کو بچالیا

پاک بحریہ نے سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کےلیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔زخمی عملے کو کراچی کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق لائبریریا کے آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر نے اپنے زخمی بھارتی عملے کےلیے طبی امداد کی درخواست کی تھی۔

پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے ہنگامی کال سنتے ہی انتہائی برق رفتاری سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

فیلڈ مارشل کے اعزاز میں امریکی صدر کا ظہرانہ ایک بڑا سنگِ میل ہے : خواجہ آصف

آئی ایس پی آر کےمطابق عملے کے زخمی رکن کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ذریعے ہنگامی طبی امداد کےلیے کراچی کے مقامی اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

Back to top button