پاکستان نے بھارت کے خلاف ناقابل تردید شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کردیا

پاکستان نے بھارت کی جارحیت اور جھوٹ بےنقاب کرنے کےلیے ڈوزیئر جاری کر دیا، ڈوزیئر میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے گئے ہیں جب کہ ڈوزیئر میں سیٹلائٹ تصاویر بھی شامل کی گئیں۔
ڈوزیئر کےمطابق پاکستان امن کا علمبردار ہے اور اپنی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کےبعد بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم اور فیک نیوز کے ناقابل تردید شواہد پیش کیےگئے ہیں۔
ڈوزئیر میں بتایاگیا کہ بھارتی جارحیت اور بزدلانہ حملے میں معصوم پاکستانی بچے،خواتین اور شہری شہید ہوئے، پاکستان نے اپنے دفاع میں آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا،بھارت کودھول چٹا دی اور بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
ڈوزیئر میں کہاگیاکہ بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف ان بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جہاں سے نہتے اور معصوم پاکستانیوں پر حملےکیے گئے۔
ڈوزیئر میں بھارتی نقصانات کی تفصیل ناقابل تردید شواہد کے ساتھ پیش کی گئیں۔
سفارتی ماہرین کاکہنا ہےکہ پاکستان نے مکمل شواہد کےساتھ ڈوزیئر جاری ک رکے سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کرلی اور پاکستان نے بھارتی جارحیت کو شواہد سے بےنقاب کیا۔