پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانےمیں کامیاب ہو گیا :عمر عبداللہ

وزیر اعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر عمر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ جنگ کےبعد ہم اب ایک ایسی جگہ پر کھڑے ہیں جہاں ہم نے سوچا نہیں تھاکہ ہم ہوں گے، پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانےمیں کامیاب ہو گیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کاکہنا تھاکہ پاک بھارت جنگ کی وجہ سے بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں لیکن اگر کچھ نہیں بدلا تو وہ پاکستان کا مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانےکا منصوبہ ہے۔
عمر عبداللہ کاکہنا تھاکہ بھارت کے پاکستان پر حملے سے پہلگام واقعے کے متاثرین کو انصاف نہیں ملا تاہم پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔ٍ
ہمارے جوابی حملوں کے بعد بھارت نے امریکا سے سیز فائر کےلیے خود درخواست کی : رانا ثنا اللہ
انہوں نے کہاکہ جنگ کی وجہ سے اس مقام پر آکھڑے ہیں جس کی بعد میں ہمیں توقع نہیں تھی،امریکا مسئلہ کشمیر میں دلچسپی لے رہا ہےکہ وہ نگران یا ثالثی کا کردار کرے۔
یاد رہے پاک بھارت کشیدگی اور جنگ بندی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور دیکھوں گا کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے کیا کیا جاسکتا ہے۔