پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ’ فتح ‘ میزائل کا کامیاب تجریہ

پاکستان نے آج زمین سے زمین تک مار کرنےوالے ’ فتح ‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس کی رینج 120 کلومیٹر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق میزائل تجربے کا مقصد فوجیوں کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر درستی سمیت اہم تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کرنا تھا۔

اس تربیتی تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران کےعلاوہ پاکستان کی اسٹریٹجک تنظیموں کےافسران،سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی شرکت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نےشرکت کرنےوالے جوانوں،سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد پیش کی۔

فوجی قیادت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 

بھارت کے اقدامات خطے کے امن کےلیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں : اسحٰق ڈار

یاد رہےکہ دو روز قبل بھی پاکستان نے جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ابدالی ویپن میزائل کا کامیاب تجربہ کیاتھا، 450 کلو میٹر رینج والا ابدالی میزائل زمین سے زمین تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Back to top button