پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دےگا : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دےگا۔دنیا کو دونوں جوہری ملکوں کے درمیان کشیدگی پر فکرمند ہوناچاہیے، دونوں ملکوں کے درمیان تصادم کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے واقعے کےبعد پاکستان و بھارت کے درمیان تیزی سے بدلتی صورت حال کے حوالے سے کہا ہےکہ یہ بھارت کے انٹیلی جنس اہل کار ہیں جو قتل عام کررہے ہیں،ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ رہیں گے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا تھاکہ بھارت کالعدم ٹی ٹی پی اور کالعدم تنظیم بی ایل اے کو پاکستان میں دہشت گردی کےلیے مسلح کر رہا ہے تاکہ پنجاب اور سندھ سمیت پورے پاکستان میں دہشت گردی کی لہر پھیل جائے۔
خواجہ آصف نےکہا کہ پہلگام حملے میں جس تنظیم کا نام لیا جا رہا ہے اسے کوئی جانتا بھی نہیں۔پلواما اور سکھوں کے قتل میں بھی ایسی ہی ڈمی تنظیموں کے نام لیےگئے تھے۔
انہوں نےکہا کہ یہ بھارت کے انٹیلی جنس اہل کار ہیں جو قتل عام کررہے ہیں،ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ رہیں گے۔
علاوہ ازیں برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دےگا۔
الزامات مسترد،بھارت نےپانی روکاتواعلان جنگ تصورہوگا،قومی سلامتی کمیٹی
خواجہ آصف کاکہنا تھاکہ دنیا کو دونوں جوہری ملکوں کے درمیان کشیدگی پر فکرمند ہونا چاہیے،بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائےگا، دونوں ملکوں کےدرمیان تصادم کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔