پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا : وزیر اعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔بھارت کو سرخ لکیر نہیں عبور کرنے دیں گے۔

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سےمتعلق بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی،جس میں عالمی ماحولیاتی چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے گلیشیئرز کے تحفظ پر زور دیا اور اس اہم موضوع پر کانفرنس کے انعقاد پر تاجک صدر کو مبارک باد پیش کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے انتہائی متاثر ملک ہے،پاکستان ان دس ملکوں میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سےزیادہ متاثر ہیں جب کہ پاکستان کا فضا میں زہریلی گیسوں کا اخراج نصف فیصد سے بھی کم ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نےکہاکہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا جس سے فصلیں اور انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا،دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے،ماحولیاتی تبدیلی کے معاملے پر زیادہ دینے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے گلیشیئرز کے تحفظ اور چیلنجز پر جامع گفتگو پر تاجک صدر کو مبارک باد پیش کرتےہوئے بتایاکہ ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں،پاکستان میں 13 ہزار گلیشیئرز ہیں، پاکستان اپنے پانی کا نصف گلیشیئرز سے حاصل کرتا ہے، گلیشیئرز کا تحفظ ہمارے لیےبہت اہم ہے۔

وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں سے کہاکہ ہمارے دریاؤں میں پانی گلیشیئرز سے آتا ہے،آئیں مل کر ان گلیشیئرز کا تحفظ کریں ہمارے دریاؤں کا تحفظ کریں۔

وزارت ریلوے نے مختلف شعبوں کی 17 ہزار سے زائد آسامیاں ختم کردیں

انہوں نے مطالبہ کیاکہ بڑے ممالک دیگر ممالک میں ارلی وارننگ سسٹم میں سرمایہ کاری بڑھائیں،ترقی یافتہ ملک ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کےلیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ایکو سسٹم بھی متاثر ہو رہا ہے۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے بھارت پر بھی تنقید کی اور کہاکہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنےکا بھارتی فیصلہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کےلیے یرغمال نہیں بنایا جا سکتا، پاکستان ایسا کبھی نہیں ہونے دےگا،ہم اس سرخ لکیر کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Back to top button