پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر،دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے : صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہےکہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،بھارت کے بےبنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا جواز نہیں بنتا،سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں۔پوری قوم قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے ایوان صدر میں اہم ملاقات کی ہےجس میں بھارت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات اور قومی سلامتی کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت،فوری اور دور اندیش قومی اقدامات اور فیصلوں کو سراہا اور کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلےقوم کے دل کی آواز ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کےلیے یکجہتی کا مظاہرہ کررہی ہے، بھارت کے بےبنیاد الزامات اور غیرمنطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کاکہنا تھاکہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پاکستان کا دفاع الحمد للہ ناقابل تسخیر ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی آب جارحیت اور دیگر اقدامات کا بھرپور جواب دیتےہوئے بھارت کےساتھ ہرقسم کی زمینی تجارت فوری طور پر بند کرنے اور بھارتی طیاروں کےلیے پاکستانی فضائی حدود پر پابندی عائد کی تھی۔

پہلگام واقعہ : بھارتی وزیر داخلہ نے سکیورٹی کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

 

 

اس کےعلاوہ قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان میں موجود بھارتی سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتےہوئے ملک چھوڑنے کاحکم بھی دیا تھا۔

Back to top button