دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہی ہے : وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہےکہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہی ہے اور معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے۔ پاکستان کی معیشت 400 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پینشن اصلاحات پر بھی کام کر رہے ہیں،قرضوں میں ادائیگی کا بوجھ کم ہونےکی توقع ہے،دنیاپاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے، حکومت طویل المدتی اصلاحات کےلیے پر عزم ہے۔

محمد اورنگزیب نےکہا کہ تنخواہ دار طبقے کےلیے ٹیکس کم کرنے کی کوشش رہے ہیں،بجٹ صرف آمدن اور اخراجات کا نام نہیں اسٹریٹجی بنانا ہوگی،ہمیں معاشی محاذ پر بھی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہی ہے اور معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے جب کہ شرح سود میں نمایاں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

محمد اورنگزیب نےکہاکہ ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم ہونے سےشفافیت آئے گی،ٹیکس نظام اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لا رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس جمع کرانے کا عمل آسان بنانا چاہتےہیں جب کہ پینشن اصلاحات پر بھی کام کر رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ قرضوں میں ادائیگی کا بوجھ کم ہونےکی توقع ہے،نجی شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آئندہ بجٹ ملکی معیشت کےلیے اسٹریٹجک سمت کا تعین کرےگا،بجٹ صرف آمدنی اور اخراجات کا مجموعہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس میں مستقبل کےلیے ایک واضح حکمت عملی بھی شامل ہونی چاہیے،انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ اس بار بجٹ کو زیادہ تذویراتی بنایا جائے۔

وزیر خزانہ نے برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت پر زوردیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاکہ پاکستان کی معیشت 400 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔

حمزہ شہباز سیاسی منظر نامے سے خود غائب ہیں یا غائب کر دیے گے؟

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت موجودہ تعمیری اصلاحات کے عمل کو جاری رکھےگی،جن میں ٹیکس نظام،توانائی کے شعبے،سرکاری اداروں کی اصلاحات اور وفاقی حکومت کی ساخت میں درستگی شامل ہیں،تاکہ پائیدار ترقی حاصل کی جاسکے،انہوں نے یہ بھی کہاکہ سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائےگا۔

Back to top button