پاکستان کی سالمیت سب سے مقدم ہے : ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کے سربراہ، سینیٹر ایمل ولی خان نے حکومت کی جانب سے بھارت کو دیے گئے مؤثر جواب کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی وطن کی بات ہوگی،ہم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑےہوں گے۔ پاکستان کے تمام شہری ملکی خودمختاری اور دفاع کےلیے متحد ہیں، پاکستان کی سالمیت سب سے مقدم ہے۔

سربراہ  اے این پی ایمل ولی خان نے بھارت کے حالیہ اقدامات اور بیانات کو ’شرمناک حرکت‘ قرار دیتےہوئے ان کی شدید مذمت کی۔انہوں نے واضح کیاکہ بھارت کے کسی بھی ڈرامے یا چال کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائےگا۔

سینیٹر ایمل ولی خان نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں امن کے خواہشمند،عدم تشدد کے پیروکار اور انتہاپسندی کے مخالف جنگ کے خلاف آواز اٹھائیں،ہمیں اپنے وطن اور قوم کی خاطر امن کے پیغام کو اجاگر کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ کسی بھی ڈائیلاگ کےلیے اپنی خدمات پیش کرتا ہوں،رضامندی ظاہر کی گئی تو میں پاکستان کی خاطر جاؤں گا،میں ان شاء اللّٰہ بات کروں گا ماحول ایسا بنائیں گےکہ بھائی چارے والا ماحول بنے،ہم ہندوستان،چین، افغانستان اور ایران سب کے ساتھ دوستانہ ماحول چاہتےہیں۔

ایمل ولی خان نےکہاکہ اگر کوئی ماحول خراب کرنا بھی چاہتا ہےہم نہ کریں کیوں کہ اس میں ہماری قوم کا نقصان ہے،قوم کا سوچتےہوئے ہمیں امن کا پیغام دینا ہوگا۔

پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین

انہوں نےکہا کہ واہگہ بارڈر بند کیاگیا لیکن کرتارپور کیوں کھلا چھوڑدیا ہے؟ کیا اجمیر شریف جانےکی اجازت دی گئی ہے؟تو پھر آپ کیوں کرتارپور کھلا چھوڑ کر امتیاز برت رہےہیں،اگر بند کرنا ہےتو سب بند کریں۔

Back to top button