پارا چنار سڑکیں کھلوانا علی امین گنڈاپور کا کام ہے : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہےکہ پارا چنار ضلع کرم کی سڑکیں کھلوانا شہباز شریف یا مریم نواز کا کام نہیں،علی امین گنڈاپور کا کام ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخو اور ضلع کرم کے حالات ٹھیک ہونےکا نام نہیں لےرہے،خیبرپختونخوا حکومت پارا چنار کے حالات ٹھیک کرنےکی طرف توجہ دے۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھی ایک حکومت ہےجس کو اپنی عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ ضلع کرم کی سڑکیں کھلوانا شہباز شریف یا مریم نواز کا کام نہیں، علی امین گنڈاپور کا کام ہے۔

وزیر پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز اس سے قبل کسی انتظامی معاملہ کو نہیں دیکھتی تھیں،یہ ان کا پہلا تجربہ تھا۔مریم نواز کے اقدامات صرف کاغذوں تک محدود نہیں ہیں۔میرےپاس مریم نواز کی 10 ماہ کی حکومت کی پروگریس رپورٹ ہے۔مہنگائی میں دن بدن کمی آرہی ہے۔مریم نواز پنجاب کے عوام کےلیے دن رات کام کر رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ مریم نواز نے عوام کو رمضان پیکج دیا،پہلےلوگوں کو لائنوں میں لگنا پڑتاتھا۔پنجاب حکومت نےلوگوں کو مفت ادویات ان کے گھروں تک پہنچائیں۔آج اسٹاک ایکس چینج میں 14 سو پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال رمضان پیکج میں 64 لاکھ خاندانوں کو ریلیف پیکج دیاگیا تھا۔ کینسر،ٹی بی اور دل کے مریضوں کو گھر کی دہلیز پر مفت ادویات پہنچائی گئیں،نہ صرف پنجاب بلکہ ضلع کرم اور پاراچنار کے مریضوں کو بھی ادویات پہنچائی جارہی ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ مریم نواز نے ثابت کیاکہ کارکردگی دکھانے کےلیے باری لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ 2 ماہ میں بجلی کےبلوں میں 54 ارب روپے کا ریلیف دیاگیا تھا۔مریم نواز نے غذائی قلت کےشکار بچوں کا پروگرام مظفر گڑھ سے شروع کیا۔اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں سینکڑوں گھر تکمیل کےمراحل میں ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ نواز شریف آئی ٹی سٹی پروجیکٹ شروع کیا جارہا ہے، انٹر نیشنل آرگنائزیشنز کےدفاتر قائم کیےجائیں گے۔چین کے تعاون سے ایک ہزار بیڈ کا کینسر اسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے۔معذور اور بیروزگار نوجوانوں کےلیے ہمت کارڈ کا اجراء کیاگیا۔ 400 ارب روپے تک کے کسان کارڈ جاری کیےگئے۔ ساڑھے 9 ہزار کسانوں کو گرین ٹریکٹر اسکیم کےتحت ٹریکٹر تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دیہی خواتین کےلیے لائیو اسٹاک کارڈ کا اجرا کیاگیا۔ ماحولیات کےلیے 10 سالہ پالیسی بنائی گئی۔لاہور میں ماڈل فش مارکیٹ اور نئی سبزی منڈی قائم کی جا رہی ہے۔دھی رانی پروگرام کےتحت بچیوں کی شادی میں جہیز کا سامان فراہم کیا جارہا ہے۔ بچوں کی ہارٹ سرجری کا پروگرام بھی شروع کیاگیا، 500 سے زائد بچوں کی سرجریز مکمل کر دی گئی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کاکہنا تھاکہ اسپتالوں کی تزئین و آرائش اور تعمیر نو کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔معذور افراد کو وہیل چیئر ا ور آلہ سماعت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ لاکھوں طلبہ کےلیے فری وائی فائی اور  اے آئی پروگرام کا آغاز کیاگیا۔ایگری کلچر انٹرن شپ کا بھی آغاز کیاگیا۔طلبہ کے ہاتھوں کیلوں والےڈنڈے نہیں بلکہ لیپ ٹاپس ہونےچاہئیں۔

ان کاکہنا تھاکہ خواتین کےلیے پنک بٹن کا بھی اجراء کیاگیا۔ 15 کےلیے ترقی یافتہ اور جدید تکنیک استعمال کی جا رہی ہے۔سیف سٹیز کو 18 شہروں تک بڑھادیا گیا ہے۔ صاف ستھرا پنجاب پروگرام میں تمام شہروں کی صفائی پر توجہ دی جا رہی ہے۔ سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال پروگرام میں 5 سو سے زائد سڑکوں کی تعمیر نو کی جارہی ہے۔

27 ویں ترمیم کی بنیاد پر ہی ن لیگ کی حکومت میں شامل ہوئے ہیں : مصطفیٰ کمال

عظمیٰ بخاری نے مزید کہاکہ پنجاب میں گندم پر واجب الادا قرض اتار دیا گیاہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کوئی بھی منصوبہ تاخیر کا شکار نہیں ہو گا۔ پنجاب حکومت عوام کی خدمت کا ام جاری رکھےہوئے ہے۔تھیٹر اور سینما کو بحال کیا جا رہا ہے،پنجابی فلمیں بھی بنائی جائیں گی۔

Back to top button