قاسم سوری جیسے لوگوں کو ٹوئٹس کرنے سے پہلے لیگل ٹیم سے بات کرنی چاہیے : فیصل چوہدری

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ قاسم سوری جیسے لوگ ٹوئٹس کرنےسے پہلے علیمہ بی بی یا لیگل ٹیم سے بات کر لیاکریں۔
فیصل چوہدری نےکہا کہ باقی باتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، قاسم سوری سمیت باہر بیٹھے ہوئےلوگ ٹوئٹس کرنے سے پہلے علیمہ بی بی یا لیگل ٹیم سےبات کرلیا کریں۔
انہوں نےکہا کہ اسلام آباد میں اموات سے متعلق بیرسٹر گوہر نے اُن لوگوں کی بات کی جن کےکوائف موجود ہیں جب کہ علیمہ خان نے لاپتا افراد کی بات کی جن کے کوائف جمع کیے جا رہے ہیں، یہ دونوں باتیں مختلف نہیں ہیں،ایک ہی بات کے دو حصے ہیں۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری کو الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل اسلام آباد کی سربراہی سے ہٹادیا
فیصل چوہدری کاکہنا تھاکہ اگر عمران خان یہ کہہ رہےہیں کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو قافلےکی قیادت کا کہا تھا تو وہ ٹھیک ہی کہہ رہےہیں۔