پشاور : خیبر جمرود بائی پاس پر چیک پوائنٹ پر حملہ، 2 سپاہی زخمی

پشاور کے علاقے خیبر جمرود بائی پاس پر ایف سی کی چیک پوائنٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،دو سپاہی کلیم اور لیاقت زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق رات گئے پشاور میں خیبر جمرود بائی پاس پر فرنٹیئر کور ( ایف سی ) باڑہ رائفلز کی چیک پوائنٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دو سپاہی کلیم اور لیاقت زخمی ہوگئے۔پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کےبعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔
دریں اثناء خیبرپختونخوا پولیس نے لکی مروت،کرک اور پنجاب کے ضلع میانوالی کے سنگم پر قائم پہاڑوں پر آپریشن کےدوران دہشت گردوں کے عارضی ٹھکانے تباہ کر دیے۔
پولیس آپریشن کےدوران دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے،ترجمان خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق دہشت گرد اس کیمپ سے نکل کر قریبی علاقوں میں حملے کررہے تھے۔
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہاکہ دہشت گردوں کے سہوت کاروں سےکوئی نرمی نہیں کی جائے گی،آپریشن کلین آخری ٹھکانے کےخاتمے تک جاری رہے گا، پنجاب بارڈر کے ساتھ تمام عارضی پناہ گاہیں ختم ہوں گی۔