پشاور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی 27 مقدمات میں 23 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی

پشاور ہائی کورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 27 مقدمات میں 23 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کر لی۔

پشاور ہائی کورٹ کےجسٹس وقار احمد نے بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار عالم نے عدالت عالیہ کو بتایاکہ بشری بی بی نے 27 مقدمات میں راہداری ضمانت درخواستیں دائر کی ہے،ان کےخلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کیےگئے ہیں،یہ وہاں پر پیش ہوجائیں گی،تھوڑا زیادہ وقت دیاجائے، 50 سےزائد مقدمات میں پیش ہوناہے۔

جسٹس وقار احمد نےریمارکس میں کہا کہ بشریٰ بی بی کو راہداری ضمانت اس لیے دےرہے ہیں کہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں،زیادہ وقت اس لیےنہیں دے سکتے کیوں کہ سردیوں کی چھٹیاں آنےوالی ہے۔

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی 27 مقدمات میں 23 دسمبر تک راہداری ضمانت دےدی۔

Back to top button