پشاور ہائی کورٹ : سلمان اکرم راجہ کی 3 جنوری تک راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دےدی۔

سلمان اکرم راجا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نےکی۔

وکیل درخواست گزار کاکہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا کےخلاف 8 ایف آئی آرز درج ہیں، 8 مقدمات میں راہداری ضمانت حاصل کرلی ہے،8 مقدمات معلوم ہیں،باقی کا معلوم نہیں۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیاکہ کیا آپ رکن قومی اسمبلی بھی ہیں،جس پر سلمان اکرم راجہ نےکہا کہ فارم 45 کےمطابق تو رکن قومی اسمبلی ہوں۔

بعد ازاں عدالت نے سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

نتیجہ خیز مذاکرات نہ کیے تو 14 دسمبر سے سول نا فرمانی کا اعلان ہوگا : شوکت یوسفزئی

یاد رہےکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے بھی پشاور ہائی کورٹ سے 3 مقدمات میں 31 دسمبر تک راہداری ضمانت لی تھی۔

دوسری جانب سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ قانون اور آئین کی بالا دستی کی جنگ لڑرہے ہیں،یہ معاملہ اب پی ٹی آئی کا نہیں پوری قوم کا ہے،ہم اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ جو لوگ 26 نومبر کو گرفتار کیےگئے ان کو 9 مئی کے مقدمات میں نامزد کیا جارہا ہے،جوڈیشل سسٹم کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کیا جارہا ہے،مذاکرات ہم کسی کے ساتھ بھی کرنےکو تیار ہیں۔

Back to top button